موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع میں کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے سنت داس گنو نوا پُل گھاٹ کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہی ایک پُل ہے جو نانڈیڑ شہر اور سڈکو علاقے کی مسافت کم کرتا ہے۔
اطلاع کے مطابق ندی کی آبی سطح خطرے کے نشان سے 351 میٹر سے اوپر ہے۔ پیچھے سے دو لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے سے آبی سطح 353 میٹر تک پہنچ گئی ہے۔
گوداوری ندی خطرے کے نشان سے اوپر - آبی سطح خطرے کے نشان سے 351 میٹر سے اوپر ہے
مہاراشٹر کے نانڈیڑ میں گوداوری ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔
فائل فوٹو
ندی میں جیکواڑی اور دگراس باندھوں سے پانی چھوڑے جانے سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ وشنو پوری باندھ کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لئے سنیچر کو اس کے نو گیٹ کھول دیئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کلیکٹریٹ سچن کھلا نے گوداوری ندی کے نزدیک رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔