اردو

urdu

ETV Bharat / city

ملک بھر میں گنیش چترتھی کے تہوار کا آغاز - مرکزی وزیر داخلہ

مہاراشٹر اور ملک کی دیگر ریاستوں میں بھگوان گنیش کی مورتی کے قیام کے ساتھ ہی گنیش چترتھی یعنی گنیش جی کے یوم پیدائش پر دس روزہ 'مہااتسو' پیر سے شروع ہو گیا۔

Ganesh Chaturthi

By

Published : Sep 2, 2019, 11:44 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 5:50 AM IST

مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے ممبئی میں شری سددھی ونائک مندر کے درشن کر کے پوجا پاٹھ کی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ 'گنیش چترتھی کے مقدس موقع پر آج ممبئی میں شری سددھی ونائک کے درشن کر کے پوجا کی۔ مشکل کشا شری گنپتی بپا سب پر کرپا کریں، ایسی خواہش کرتا ہوں۔'

ملک بھر میں گنیش چترتھی کے تہوار کا آغاز

مہاراشٹر سمیت مختلف ریاستوں میں عقیدتمند چھوٹے، بڑے پنڈال میں آرتی، مهاآرتی، بھجن اور کیرتن کرتے نظر آ رہے ہیں جس سے ملک کا ماحول گنیش کے رنگ میں رنگ گیا ہے۔ اس بار ماحول دوست گنیش کی مورتیوں کو گنیش اتسو کے لیے خصوصی طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔ یہ تہوار آج سے احترام اور جوش و خروش سے ریاست بھر میں 'اننت چتردشی' تک چلے گا۔

تہوار کی تیاریاں لوگوں نے ایک ماہ پہلے ہی شروع کر دی تھیں، چاروں طرف صبح سے ہی 'گن گن گنپتے نمو نما' جے گنیش جے گنیش جے گنیش دیوا ' گنپتی باپا موريا کے نعروں کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

کئی مقامات پر اس سلسلے میں تقریبات بھی منعقد کی گئی ہیں۔ ایسا عقیدہ ہے کہ تمام نیک کاموں کا آغاز گنپتی کی پوجا سے کیے جانے پر تمام کام بلا رکاوٹ پورے ہو جاتے ہیں۔

گجرات میں نوجيون ٹرسٹ کے مینیجنگ ٹرسٹیز وویک دیسائی نے بتایا کہ 'احمد آباد میں سابرمتی جیل کے سات قیدیوں کے ذریعے بنائی گئی 35 ماحول دوست گنیش مورتیوں کو ٹرسٹ کے کرما کیفے میں فروخت کرنے کے لیے رکھا گیا ہے جہاں سے عقیدمندوں نے گنیش جی کی مورتیوں کو گنیش اتسو کے لیے خریدکر آج اپنے اپنے گھروں، پنڈالوں میں گنیش استھاپنا کی ہے۔'

Last Updated : Sep 29, 2019, 5:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details