ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مظاہرین نے پولیس پر حملہ کیا اور پولیس کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ اس حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ناندیڑ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے مقامی انتظامیہ نے پابندی لگا رکھی تھی۔ اس کے باوجود سکھ سماج کے افراد 'ہولا محلہ' پروگرام کرنا چاہتے تھے۔ 'ہولا محلہ' پروگرام روکنے کے لیے پولیس ناندیڑ کے ایک گردوارہ کے پاس بیریکیڈ لگا رکھی تھی لیکن مظاہرین نے بیریکیڈگ کو توڑ دیا۔ پولیس اہلکار سیکڑوں کی بھیڑ اور تلوار سے لیس لوگوں کے آگے بے بس نظر آئے۔
پولیس کے مطابق مظاہرین نے پولیس پر حملہ کیا ہے۔ پولیس کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ اس حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔