اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممبئی میں 15 کروڑ کے ماسک ضبط، چار لوگ گرفتار - coronavirus in mumbai

کورونا وائرس وباء کے پیش نظر ماسک کی خریدو فروخت بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے۔ اس خریدو فروخت کے دوران اس کو جمع کرنے والوں کی بھی تعداد خاصی ہو گئی ہے۔

ممبئی میں چار لوگ گرفتار
ممبئی میں چار لوگ گرفتار

By

Published : Mar 24, 2020, 4:44 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی کرائم برانچ نے کورونا وائرس وباء کے پیش نظر اس طرح کے لوگوں پر شکنجہ کسنے کی کوشش کی ہے۔ جو سامان جمع کرتے ہیں۔

ممبئی میں چار لوگ گرفتار

آج ممبئی کے سہار علاقے سے 25 لاکھ ماسک ضبط کرتے ہوئے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ریاست کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے بتایا کہ ضبط کی گئی ماسک کی قیمت بھارتی بازار میں تقریبا 10 کروڑ ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ممبئی اور ممبئی کے اطراف ماسک کی خاصی کمی ہے۔ ضبط کی گئی ماسک سے اب ایک حد تک اس کمی کو دور کیا جا سکتا ہے۔ ضبط کیے کئے ماسک میں عمدہ معیار کے ماسک ہیں۔ عوام کی ضرورت کے اعتبار سے ممبئی میں ماسک کی قلت ہے۔

دراصل ممبئی پولیس کو گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اس بات کی آہٹ مل چکی تھی کہ ریاست میں اور ممبئی میں کرونا کے پیش نظر لوگ ماسک جمع کر رہے ہیں۔ کرائم برانچ کے ایک افسر نے ماسک کو بنانے والوں سے بات کی اور جب ماسک کی ڈلیوری کا وقت آیا تو ماسک کو جمعر کرنے والوں کو کرائم برانچ نے پکڑ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details