مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل صنعتی شہر بھیونڈی میں ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے کا انتہائی سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔
مالوجی شندے سینیئر پولیس افسر
بھیونڈی کے نارپولی پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے متأثرہ لڑکی کے ہی دیور کے علاوہ چار ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ جن میں سے دو ملزم نابالغ ہیں۔
پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نارپولی پولیس اسٹیشن کے قریب سائیں پرسن سوسائٹی میں رہائش پذیرایک 25 سالہ شادی شدہ خاتون کو اس کے دیور نے بہلا پھسلاکر اپنے ساتھ انجورپھاٹا ریلوے اسٹیشن کے احاطے کے قریب ویران جگہ پر لے کر گیا۔
اس کے بعد اس نے وہیں اس کے ساتھ زبردستی جسمانی تعلقات بنانے کی کوشش کی اور اس کے قریب ہی واوٹے پاڑا میں رہنے والے تین نوجوان نشہ کرنے کے لیے بیٹھے تھے ان تینوں نے بھی اس خاتون کے دیور کے ساتھ مل کر جنسی زیادتی کی۔
واردات کے بعد خاتون کی جانب نارپولی پولیس اسٹیشن میں اس کی شکایت درج کرانے کے بعد پولیس نے اس کے دیور اکشے کو فوری طور پر گرفتار کر لیا اور متاثرہ کی جانب سے ملزمین کے بتائے گئے حلیہ کی بنیاد پر پولیس اس واردات میں ملوث تینوں ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا۔ معاملے کی مزید تحقیقات پولیس انسپکٹر رویندر وانی کررہے ہیں۔