انہوں نے بتایا کہ 'ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں پہلا پلازما تھیراپی کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔ ہم نائر اسپتال میں بھی ایک اور مریض پر دوسرا تجربہ کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ بھی کامیاب ہوگا۔'
کونوالیسنٹ پلازما تھیراپی، کووڈ 19 مریضوں کے لیے ایک تجرباتی طریقہ کار ہے۔ اس ٹریٹمنٹ پلازما میں، علاج شدہ کووڈ 19 مریض سے ایک خون کا جزو، شدید طور پر بیمار کورونا وائرس مریض میں منتقل کیا جاتا ہے۔