ریاست مہاراشٹر کے جنوبی ممبئی واقع کٹلری مارکیٹ میں آج جامع مسجد کے قریب اسماعیل بلڈنگ کی پہلی منزل پر آگ لگ گئی جس کی وجہ سے وہاں افراتفری مچ گئی۔ محکمہ فائر اسپر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے آس پاس کے علاقوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔
ممبئی: کٹلری مارکیٹ میں شدید آتشزدگی، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری
جنوبی ممبئی کے کٹلری مارکیٹ میں آج جامع مسجد کے قریب اسماعیل بلڈنگ کی پہلی منزل میں آگ لگ گئی لیکن تقریبا بیس گھنٹہ گزرنے کے بعد بھی آتشزدگی پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
جنوبی ممبئی کی کٹلری مارکیٹ میں آتشزدگی
اسماعیل بلڈنگ میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے 9 فائر بریگیڈ اور 7 جمبو ٹینکر موقع پر پہنچ تو گئی ہیں لیکن بیس گھنٹہ گزرنے کے بعد بھی ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حادثے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔