ممبئی کے باندرہ علاقے میں آج صبح سویرے ایک فلک بوس عمارت کی چھٹی منزل کے ایک فلیٹ میں آتشزدگی کی وجہ سے ایک برٹش خاتون ہلاک ہو گئی جبکہ دوسری خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ممبئی: ایک عمارت میں آتشزدگی، ایک ہلاک - Bandra
ممبئی کے باندرہ علاقے میں سی اسپرینگ نامی عمارت کی چھٹی منزل کے ایک فلیٹ میں آتشزدگی سے ایک برطانوی خاتون ہلاک ہو گئی ہے۔
fire
باندرہ علاقے میں سی اسپرینگ نامی یہ عمارت اداکار شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت کے مقابل واقع ہے، جس میں اچانک آج صبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔
فائر بریگیڈ کے عملہ کے مطابق مذکورہ آتشزدگی میں ایک بیس سالہ برٹش خاتون ایوان موریسی کی موت ہوگئی جبکہ گھر کی نوکرانی اڑتیس سالہ سرفاجپہاری کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جس کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔ نوکرانی 90-100 فیصد جل چکی ہےاور آئی سی یو میں ہے۔