سرکاری رپورٹوں کے مطابق ،حکومت نے کولہاپور کو 32،10،30،000روپے کی مدد مہیا کی ہے۔یہ مالی مدد کولہاپور کے 48،589 دیہی خاندان اور 15،617شہری کنبوں میں بانٹی جائےگی۔اس کے ساتھ ہی 615.95ٹن گیہوں اور چاول مفت میں 61،595کنبوں میں بانٹا جائے گا۔
مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں پچھلے 10سے 12 بار دنوں سے جاری موسلہ دھار بارش سے 350گاؤں سیلاب سے متاچر ہوگئے ہیں۔1،212 گاؤں میں سے 1،041گاؤں میں فصلوں کو سیلاب سے کافی نقصان پہنچا ہے اور 1.5ہیکٹیئر کھیتی پانی میں ڈوب گئی ہے۔سیلاب سے 75فیصد گنے کی کھیتی بھی پوری طرح برباد ہوگئی ہے۔سیلاب کی وجہ سے 27گاؤں پوری طرح سے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔