اردو

urdu

ETV Bharat / city

نیا انکشاف: آتش بازی سے کورونا کے پھیلنے کا خدشہ - آواز فاونڈیشن کی صدر سمیرہ عبد العلی

آواز فاؤنڈیشن کی صدر سمیرہ عبد العلی نے متعدد پٹاخوں کی جانچ کرنے کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ پٹاخے صوتی اور فضائی آلودگی کے ساتھ ساتھ کورونا جیسی مہلک بیماری کو پھیلانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

Sumaira Abdul Ali, President of Awaaz Foundation, reveals about firecrackers
آواز فاونڈیشن کی صدر سمیرہ عبد العلی کا پٹاخوں کے متعلق انکشاف

By

Published : Nov 6, 2020, 6:05 PM IST

دیوالی کے موقع بڑے پیمانے آتش بازی کی جاتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پٹاخوں میں صوتی آلودگی کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی بھی ہوتی ہے اور یہ کورونا جیسی مہلک بیماری کو پھیلنے میں مدد کرتی ہے یہ انکشاف آواز فاؤنڈیشن کی صدر سمیرہ عبد العلی نے کیا ہے۔

آواز فاونڈیشن کی صدر سمیرہ عبد العلی کا پٹاخوں سے متعلق اہم انکشاف

آواز فاؤنڈیشن کی صدر سمیرہ عبدالعلی نے دیوالی یا دوسری تقریبات کے موقع پر استعمال کیے جانے والے متعدد پٹاخوں کی جانچ کی ہے، جس کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ پٹاخوں میں استعمال ہونے والے کیمیکل جو نہ صرف فضا کو آلودہ کرتے ہیں بلکہ کورونا جیسی مہلک بیماری کو پھیلانے میں معاون بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

سمیرہ عبد العلی کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے تقریبات کے موقع پر ایکو فرینڈلی طرز پر خوشیاں منائی جائیں، اس لیے وہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہیں کہ اس دیوالی میں کورونا وبا اور لوگوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے آتش بازی پر پابندی عائد کی جائے۔

ممبئی پولیس فضائی آلودگی کے پیش نظر ہر برس لوگوں سے دیوالی پر اپیل کرتی ہے کہ وہ دیے روشن کریں، لیکن پولیس کی اپیل کا اثر بہت ہی کم ہوتا ہے، لیکن اب سنسنی خیز انکشافات کے بعد کورونا جیسی مہلک بیماری کے پیش نظر عوام کو آتش بازی سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details