ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں لاک ڈاؤن کے دوران لوکل ٹرینوں کے پاس کیو آر کوڈ کے بنا ملنا مشکل ہے، ان حالات کے پیش نظر فرضی کیو آر کوڈ بنا کر مسافروں کو 500 سے 1000 روپے میں بیچنے والے ایک شخص کو ممبئی کے وڈالا جی آر پی نے گرفتار کیا ہے۔ملزم انٹاپ ہل علاقے کا رہنے والا ہے۔
ذرائع کے مطابق وڈالا جی آر پی نے 2 فرضی کیو آر کوڈ کے ذریعے پاس لینے والے 2 افراد سے پوچھ تاچھ کی جس کے بعد اصل ملزم کے بارے میں پتا چلا ۔کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔