اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ جمعرات کے روز شیواجی پارک میں شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کے اتحاد میں جس کا نام مہاوکاس اگھاڑی رکھا گیا ہے، سے ادھو ٹھاکرے وزیر اعلی کا حلف لیں گے، ان کے ساتھ دیگر کئی اور وزراء بھی حلف لیں گے'۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ' اگر کشمیر میں بی جے پی اور پی ڈی پی کا اتحاد ہو سکتا ہے جن کے نظریات یکسر مختلف تھے تو مہاراشٹر میں شیو سینا، این سی پی اور کانگریس کے درمیان اتحاد ناممکن کیوں کر؟'۔