مالیگاؤں: سابق رکن اسمبلی آصف شیخ این سی پی کے شہر صدر نامزد - مالیگاؤں ، مہاراشٹر
این سی پی کے صدر جینت راجا رام پاٹل نے مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر کے عہدے کے لیے آصف شیخ رشید کی نامزدگی عمل میں لائی ہے۔
راجا رام پاٹل نے اپوائنٹ منٹ لیٹر جاری کرتے ہوئے آصف شیخ کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ آصف شیخ راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے، پارٹی کی پالیسی عوام تک پہنچانے اور عوامی و فلاحی کاموں کی انجام دہی کے ساتھ راشٹروادی کانگریس پارٹی کیلئے کام کریں گے۔
اس مکتوب کے مطابق آصف شیخ رشید کو شہر صدر راشٹروادی کانگریس پارٹی مالیگاؤں نامزد کیا گیا ہے۔
اس کی ایک کاپی آصف شیخ کے علاوہ ریاستی نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار اور ناسک ضلع کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل کو مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر جینت پاٹل نے بذریعہ ای میل روانہ کی ہے۔
اس طرح کی تفصیلی اطلاع راشٹروادی کانگریس پارٹی اور آصف شیخ کے ذرائع شکیل جانی بیگ نے دی۔