اردو

urdu

کورونا رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں ہی عید کی نماز ادا کی گئی

ممبئی میں لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے بعد عید کی نماز عید گاہ یا میدان میں پڑھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت نگرالے نے کل شام ہی یہ فرمان جاری کیا تھاکہ کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے ہمیں ہجوم سے بچنا ہوگا اس لیے عید کی نماز گھروں میں رہ کر ہی ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔

By

Published : May 14, 2021, 9:57 PM IST

Published : May 14, 2021, 9:57 PM IST

eid celebration at home
eid celebration at home

ممبئی میں اس فرمان کے بعد مساجد میں کم لوگ دیکھنے کو ملے اور جو بھی تھے وہ حکومت کی ذریعہ بنائے گئے قانون کے تحت ہی مساجد میں عید کی نماز ادا کی جبکہ کئی جگہوں پر لوگوں نے اپنی بلڈنگ کالونیوں میں نماز ادا کی۔ ممبئی کی مینارہ مسجد جامع مسجد نواب مسجد سمیت ممبئی کی دوسری مساجد میں چند لوگوں کی موجودگی میں ہی نماز ہوئی۔



مساجد کے صدر دروازے کو قفل لگا دیا گیا تھا تاکہ کوئی زبردستی مسجد میں داخل نہ ہوسکے۔

ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے بھنڈی بازار، ناگپاڑہ جنکشن، محمد علی روڈ ان سب جگہوں پر لوگوں نے اپنے گھروں میں یا بلڈنگ کی چھت پر ہی عید کی نماز ادا کی، کئی جگہوں پر چھوٹے چھوٹے کارخانے اور کاروباریوں نے دکان کے اندر ہی نماز ادا کی۔

حالات خراب نہ ہوں نظم نسق برقرار رکھنے کے لیے ممبئی پولیس نے ممبئی ایک مسلم اکثریتی علاقوں میں ایک دن پہلے ہی فلیگ مارچ کیا اور علاقے میں لوگوں سے نماز کے تعلق سے کمشنر کے فرمان کو لوگوں کو سنایا گیا۔ ساتھ کورونا پر قابو پانے کے لیے لوگوں سے تعاون کرنے کی اپیل کی۔

ممبئی سے متصل ممبرا علاقے میں مساجد میں نماز ادا کی گئی لوگوں کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے کئی جگہوں پر تین سے چار جماعت بنائی گئی تھی ساتھ میں سوشل دسٹنسنگ قوانین پر عمل کرتے ہوئے نماز ادا ا گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details