اردو

urdu

ETV Bharat / city

سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے دو معتمدین گرفتار - انیل دیشمکھ کی رہائش گاہ

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں 100 کروڑ روپے رشوت وصولی کے الزامات کے تحت مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے دو معتمدین کو گرفتار کیا ہے۔

anil deshmukh
انیل دیشمکھ

By

Published : Jun 26, 2021, 1:56 PM IST

ممبئی اور ناگپور میں ای ڈی کے ذریعہ اور انیل دیشمکھ کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے جانے کے بعد ان کے متعمدین سنجیو پالینڈے اور نجی معاون کندن شندے کو جمعہ کی رات گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں کو گرفتاری کے بعد ای ڈی کے دفتر لایا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ملزمین کو آج بروز سنیچر ممبئی کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ای ڈی حراست سے متعلق پوچھ گچھ کے لئے ان کا ریمانڈ حاصل کرے گی۔
دیشمکھ اور دیگر کے خلاف ای ڈی کا معاملہ سی بی آئی کی ابتدائی تفتیش کے بعد سامنے آیا جس کا بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد باقاعدہ اندراج کیا گیا۔

عدالت نے ایجنسی سے ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرم بیر سنگھ کے ذریعہ دیشمکھ کے خلاف رشوت ستانی کے الزامات کی جانچ پڑتال کرنے کو کہا تھا۔ اپریل میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے والے دیشمکھ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔


(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details