ریاست مہاراشٹر میں بی جے پی رہنما کریٹ سومیا نے موجودہ حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے لاک ڈاؤن کے دوران ایم ایس ای بی کے ذریعے لوگوں کو فرضی بل بھیج کر عوام کو 20 ہزار کروڑ روپے کا چونا لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پڑوسی کو بھی اسی طرح سے بل بھیجا گیا، بعد میں بجلی محکمہ کے ملازمین نے معافی مانگ کر اسے زیرو کیا۔
کریٹ سومیا نے موجودہ حکومت مہاوکاس اگھاڑی پر الزام لگایا کہ حکومت ناجائز طریقے سے عوام کی جیب خالی کرنے کا کام کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ' صرف 10 گنا ہی نہیں بلکہ 10 سے 30 گنا زیادہ بل بھیجا جارہا ہے۔