اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممبئی کے ملنڈ علاقے میں ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن ڈرائیو کا آغاز - ممبئی میں ویکسینیشن

ملک میں کورونا ویکسین حاصل کرنے کے لئے ہر سو ہجوم ہے۔ اس ہجوم کے ساتھ ساتھ عوام کو بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آن لائن رجسٹریشن کے باوجود عوام کو ویکسین نہیں مل پا رہی ہے اور اب تو یہ حالت ہے کہ متعدد مراکز میں تالا لگ چکا ہے لیکن ممبئی کے ملنڈ علاقے میں ڈور ٹو ڈور ویکسنیشن کا آغاز ہو چکا ہے۔

Door-to-door vaccination drive begins in Mumbai's Miland area
ممبئی کے ملنڈ علاقے میں ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن ڈرائیو کا آغاز

By

Published : May 24, 2021, 10:08 PM IST

اس مہم کی شروعات کرنے سے قبل یہاں کے لوگوں نے مہناگر کارپوریشن سے اس کی جازت مانگی ہے۔ مقامی رکن پارلیمنٹ منوج کوٹک نے ملنڈ کے ہی فورٹس ہسپتال کے ساتھ مل کر گولڈن ولو نام کی اس سوسائٹی کے مکینوں کو ویکسین فراہم کر رہے ہیں۔

ویڈیو

داراصل سوسائٹی کے لوگ ویکسین کے لیے گذشتہ کئی مہینوں سے ویکسین مرکز اور بی ایم سی دفاتر کے چکر کاٹ رہے تھے۔

حالانکہ آن لائن بکنگ کے بعد ان لوگوں تک ویکسین نہیں پہنچ سکی۔ مختلف جگہوں پر لوگوں نے لمبی قطار کی صعوبتیں جھیلیں لیکن اب جب ان کے دروازے پر ہی یہ ساری خدمات مل رہی ہیں تو انہیں یقین نہیں ہو رہا۔

اگر اسی طرز پر ملک کے الگ ریاستوں میں یہ تدبیر اپنائی جائے تو یہ مہم کافی کارگر ثابت ہوگی اور عوام کو لمبی قطار اور انتظار سے راحت ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details