اردو

urdu

ETV Bharat / city

'پی ایم كیئرس فنڈ میں 100 روپے عطیہ دیں' - بھارت کی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے

بھارت کی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے نے لوگوں سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لئے وزیر اعظم (پی ایم) كیئرس فنڈ میں 100 روپے عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔

asha bhosle
asha bhosle

By

Published : Apr 7, 2020, 11:31 PM IST

کورونا وائرس کے خلاف اس جنگ میں پورا ملک ایک ساتھ نظر آ رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کے بعد بالی ووڈ کی کئی معروف شخصیات نے پی ایم كيئرس فنڈ میں ڈونیشن (عطیہ) دیا ہے۔

آشا بھوسلے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ تمام لوگ صرف 100 روپے کا تعاون کریں جس سے کورونا وائرس سے لڑنے میں بڑی مدد ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ 'کیا ہم سب کو 100 روپے کی طاقت معلوم ہے۔ ہم 130 کروڑ بھارتی ہیں اور اگر ہم سب صرف 100 روپے کی چھوٹی سی رقم بھی عطیہ کریں تو اس سے 13000 کروڑ روپے جمع ہو جائیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details