اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممبئی: 21 اپریل سے گھریلو و بین الاقوامی پروازیں ٹرمنل 2 سے آپریٹ کرنے کا فیصلہ - انڈگو ایئرلائنس میں بکنگ

مہاراشٹر میں کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے (سی ایس ایم آئی اے) نے ٹرمنل - 1 سے آپریٹ ہونے والی تمام گھریلو پروازوں کو پھر سے بند کرنے اور 21 اپریل سے تمام گھریلو اور بین الاقوامی خدمات کو ٹرمنل - 2 سے آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مبمئی: 21 اپریل سے گھریلو و بین الاقوامی پروازیں شروع ہوں گی
مبمئی: 21 اپریل سے گھریلو و بین الاقوامی پروازیں شروع ہوں گی

By

Published : Apr 15, 2021, 9:59 PM IST

چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے کے افسران نے گو ایئر، اسٹار ایئر، ایئر ایشیا، ٹروجیٹ اور انڈگو ایئرلائنس میں بکنگ کرنے والے تمام مسافروں سے درخواست کی ہے کہ 'وہ آگے کی اطلاعات کے لیے اپنے متعلقہ ایئرلائنس سے رابطہ کریں'۔

سی ایس ایم آئی اے نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مرکز اور مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جاری تمام کووڈ - 19 اور دیگر ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details