اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاراشٹر: مالیگاوں میں مفت سینیٹری پیڈس کی تقسیم

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی معروف سماجی تنظیم 'اسٹوڈنٹس لائف لائن' کی جانب سے مسلسل سماجی و فلاحی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے۔ اس تنظیم کے روح رواں سہیل احمد ڈالریا نے بتایا کہ معروف سماجی کارکن میدھا پاٹکر کی جانب سے دو لاکھ سینیٹری پیڈس خواتین شہر کے لئے بطور امداد دیے گئے ہیں۔

By

Published : Jun 1, 2020, 4:56 PM IST

Student Lifeline Women's Group
اسٹوڈنٹس لائف لائن خواتین گروپ

سہیل احمد ڈالریا نے بتایا کہ سینیٹری پیڈس کی تقسیم اسٹوڈنٹس لائف لائن تنظیم کے خواتین گروپ کے زیر اہتمام شہر بھر کے مختلف علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

تقسیم کے لئے اسکول و کالج کے خواتین مدرسین و طالبات، خاتون سماجی کارکن، خاتون گروپ و دیگر خواتین برائے راست رابطہ قائم کرتے ہیں نیز ضرورت مند خواتین و طالبات انگنو سیٹھ کا ملہ نیا پورہ سہیل احمد ڈالریا کی رہائش سے حاصل کر سکتیں ہیں۔ مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں پتہ : سہیل احمد ڈالریا کےگھر پر، انگنو سیٹھ کا ملہ نیا پورہ، مالیگاؤں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details