اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاراشٹر کی تمام عبادت گاہوں کو کھولا دیا جائے: ڈاکٹر فاروق شاہ - Farooq Shah to

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دھولیہ شہر کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے وزیر اعلی' اُدھو ٹھاکرے سے مطالبہ کیا ہے کہ سماجی دوری کو برقرار رکھتے ہوئے شراب کی دکانوں کوجس طرح کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اسی طرح تمام عبادات گاہوں کو بھی کھول دیا جائے۔

مہاراشٹر کی تمام عبادت گاہوں کو کھولا دیا جائے
مہاراشٹر کی تمام عبادت گاہوں کو کھولا دیا جائے

By

Published : May 10, 2020, 6:22 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 1:30 PM IST

ملک اور ریاست مہاراشٹر میں کورونا وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر کے طور پر 24 مارچ 2020 سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ریاست میں ضروری خدمات کے علاوہ تمام خدمات دکانیں، نجی و سرکاری اداروں اور دیگر سہولیات کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

اسی طرح تمام مذہبی عبادت گاہوں کو بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے اگلے مرحلے میں 4 مئی 2020 سے ریاست مہاراشٹر میں شراب کی دکانوں کو کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس فیصلے پر جس طریقہ سے عمل درآمد کیا جارہا ہے اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے میں اس خط میں عاجزی سے درخواست کرتا ہوں کہ حکومت 'سماجی دوری' پر عمل کو برقرار رکھتے ہوئے تمام مذاہب کے لوگوں کو بھی اپنی اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کرنے کی اجازت دی جائے۔

اس طرح کا ایک مطالباتی میمورنڈم شہر عزیز کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی جانب سے محترم اُدھو جی ٹھاکرے وزیر اعلی مہاراشٹر کو دِیا گیا ہے

Last Updated : Jun 2, 2020, 1:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details