اردو

urdu

ETV Bharat / city

مالیگاؤں، ناسک میں کورونا متاثرین کی تازہ تفصیلات - دیہی ناسک

ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے جنرل ہسپتال سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع میں اب تک کل 1 لاکھ 15 ہزار 790 کورونا متاثرین کو صحتیاب ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے رخصت کردیا گیا ہے۔

مالیگاؤں، ناسک میں کورونا متاثرین کی تازہ تفصیلات
مالیگاؤں، ناسک میں کورونا متاثرین کی تازہ تفصیلات

By

Published : Feb 22, 2021, 7:18 PM IST

فی الحال ضلع میں ابھی 1 ہزار 731 مریض زیر علاج ہیں۔ وہیں اس مہلک وبا سے ضلع میں اب تک 2 ہزار 85 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

نوڈل آفیسر ڈاکٹر اننت پوار نے تفصیلات بتایا کہ' ضلع میں زیر علاج مثبت مریضوں میں سے دیہی ناسک میں45، چاندوڑ 14، سننر 55، ڈنڈوری 39، نپھاڑ 96، دیولا 19، ناندگاؤں 52، یولا 27، ترمبکیشور 36، سرگانا 09، پیٹھ 02، کلون15، باگلان 28، اگتپوری 14 مریض شامل ہیں'۔


ناسک میونسپل کارپوریشن حدود میں 1 ہزار 20، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن حدود میں 207 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ ضلع میں ابھی تک کل 1 لاکھ 19 ہزار 606 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ناسک ضلع کے مریضوں کی صحتیابی کی شرح دیہی ناسک میں 96.27 فیصد، ناسک شہر میں 97.38 فیصد، مالیگاؤں میں 92.16 فیصد اور ضلع سے باہر کے مریضوں میں 93.89 فیصد ہے۔ ناسک ضلع میں صحتیابی کی شرح 96.81 ہے۔

کورونا سے ہوئی اموات میں ناسک کے دیہی علاقے میں 821، ناسک میونسپل کارپوریشن علاقہ میں 1 ہزار 33، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن علاقہ میں 176 اور ضلع سے باہر 55، ایسے کل 2،ہزار 85 مریضوں کی اموات ہوئی ہے۔


مزید پڑھیں:مہاراشٹر: ریاستی وزیر چھگن بھجبل کورونا سے متاثر


قابل ذکر بات یہ ہےکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 19 ہزار 606 مریضوں میں سے 1 لاکھ 15 ہزار 731 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details