ریاست مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع میں 29 غیر ملکی ارکان تبلیغی جماعت کے خلاف درج ایف آئی آر کو کالعدم قرار دے کر عدالت نے اپنے فیصلے میں جن نکات کی وضاحت کی اور جن امور کی طرف توجہ دلائی ہے اسے تاریخ ساز اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے مہارشٹر کے سابق وزیر و ریاستی کانگریس کے نائب صدر محمد عارف نسیم خان نے مطالبہ کیا کہ، ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ،ملک کی دیگر ریاستوں میں تبلیغی جماعت کے اراکین کے خلاف اسی نوعیت اور ان ہی الزامات کے تحت درج شدہ مقدمات بھی اب فورا واپس لیے جائیں۔
ملکی نظام عدل پر عوام کے اعتماد کو تقویت پہنچانے والے اس فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے انہوں نے کہا کے" عدالت کے اس فیصلے سے عوام میں عدالتی نظام عدل کے تعلق سے اعتماد اور یقین میں اضافہ ہوا ہے۔"