اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیفی اعظمی کی قبر پر دوبارہ کتبہ نصب کرنے کا مطالبہ - اردو نیوز ممبئی

مشہور شاعر، صحافی اور ہندی فلموں کے نغمہ نگار کیفی اعظمی کے 102 ویں سالگرہ پر عروس البلاد ممبئی کی کئی ادبی و ثقافتی تنظیموں اور اداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ان کی ایک یادگار قائم کرنے کے ساتھ ساتھ شمال مغربی ممبئی کی چاربنگلہ قبرستان میں اُن کی قبر سے ہٹائے گئے کتبہ کو دوبارہ نصب کیا جائے۔ ان تنظیموں میں اردو کارواں، اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن،اردو چینلز اور بزم ادب وفن کے نام شامل ہیں۔

demand for re installation of the inscription removed from kaifi azmi's grave
کیفی اعظمی کی قبر سے ہٹائے گئے کتبہ کو دوبارہ نصب کرنے کا مطالبہ

By

Published : Jan 14, 2021, 7:10 PM IST

Updated : Jan 14, 2021, 9:17 PM IST

کیفی اعظمی کی قبر پر جوکتبہ نصب کیا گیا تھا، اُس پریہ دو مصرعے

خار و خس تو اٹھیں راستہ تو چلے

میں اگر تھک گیا قافلہ تو چلے لکھے گئے تھے۔

اس قبرستان کی مرمت کے نتیجے میں کتبہ کو ہٹادیا گیا ہے، لیکن تاحال اسے دوبارہ نصب نہیں کیا گیا۔

اردو کارواں کے صدر فرید خان نے قبر پر کتبہ لگانے کا مطالبہ کیا۔ اردو چینل کے قمر صدیقی، اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر جاوید جمال الدین اور بزم ادب وفن کے مسرور حسن نے بھی اس مطالبے کی تائید کی ہے۔

حالانکہ کیفی کے نام سے ان کی بیٹی اداکارہ اور سابق ایم پی راجیہ سبھا شبانہ اعظمی نے جوہو والے پارلے میں ایک گارڈن بنایا ہے، لیکن فی الحال اس کی دیکھ بھال نہیں ہورہی ہے۔ اس لیے باغ کا بُرا حال ہے۔

مزید پڑھیں:

کیفی اعظمی کی 102 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت

ایک شاعر، نغمہ نگار اور صحافی کیفی اعظمی نے اجودھیا میں رام مندر تعمیر کی تحریک کے دوران اعظم گڑھ کے دیہی علاقے میں قومی ہم آہنگی وبھائی چارہ کے لیے کافی جدوجہد کی اور اپنے گاؤں مجواں سے ایک اینٹ بھی اجودھیا نہیں جانے دیا تھی۔

یواین آئی

Last Updated : Jan 14, 2021, 9:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details