اردو

urdu

ETV Bharat / city

محمد دی میسینجر آف گاڈ نامی فلم پر پابندی کا مطالبہ

ممبئی میں مشہور دینی تنظیم رضااکیڈمی نے مطالبہ کیا ہے کہ محمد دی میسینجر آف گاڈ نامی ہندی فلم پر پابندی عائد کی جائے۔

saeed noori
saeed noori

By

Published : Jun 28, 2020, 6:03 AM IST

اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے ممبئی کے پولیس کمشنر پرم ویر سنگھ کو لکھے گئے ایک مکتوب میں اس کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ 'مذکورہ فلم میں رسول اللہ ﷺکا بچپن اور آپ کے والدین کو بھی دکھایا گیا۔'

سعید نوری نے کمشنر سے فلم پر پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ایک مقامی روزنامے نے اس فلم کی ڈیجیٹل ریلیز کے بارے میں اشتہار شائع کیا ہے اور جو تفصیل پیش کی گئی ہے، وہ سراسر توہین رسالت کے مترادف ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ سمجھ میں نہیں آتا ہے کہ مسلمانوں کو موقعہ بموقعہ پریشان کرنے کی سازش رچی جارہی ہے، اس فلم میں حضور (ص) کا بچپن دکھایا گیا ہے اور آپ کے ماں باپ کو بھی دکھا گیا ہے جسے مسلماں قطعی برداشت نہیں کریں گے۔ پیغمبر اسلام کی کوئی تصویر نہیں ہے اور اگر بچپن کے تعلق سے فلم دکھانے کی کوشش کی گئی تو یہ سراسر توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مترادف ہے اور مسلمان اسے برداشت نہیں کریں گے۔'

سعید نوری نے پولیس کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ 'وہ فلم کو بلاک کرنے کے لیے سائبر سیل کو ہدایت جاری کرے کیونکہ مذکورہ فلم سے فتنہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details