اردو

urdu

ETV Bharat / city

غلط خبر دینے پرمیڈیا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر - مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی

ممبئی شیوسینا کے اوولا ماجی واڑھا حلقہ کے ایم ایل اے پرتاپ سرنائک نے غلط خبر دینے پرمیڈیا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

غلط خبر دینے پرمیڈیا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر
غلط خبر دینے پرمیڈیا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر

By

Published : Dec 16, 2020, 4:42 AM IST

ریاست مہاراشٹر میں اداکارہ کنگنا رناوت کے تبصرے کے بعد جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے پرنسپل سکریٹری کو حقوق کی پامالی کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کا یہ نوٹس مہاراشٹر اسمبلی رول 273 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

کنگنا رناوت نے ٹویٹ کیا تھا کہ، جب ای ڈی نے سرنائک کی رہائش گاہ اور دفتر پر چھاپہ مارا تھا تب ان کی رہائش گاہ پر ایک پاکستانی کریڈٹ کارڈ ملا تھا اس کے نتیجے میں کچھ میڈیا نے پرتاپ سرنایک کی رہائش گاہ سے پاکستانی کریڈٹ کارڈ ضبط کرنے کی اطلاع دی تھی۔

اس تعلق سے خلاف ورزی کے نوٹس میں، سرنائک نے بتایا کہ ای ڈی نے میرے گھر اور دفتر پر دو بار چھاپہ مارا اور کچھ دستاویزات ضبط کیں۔ انہوں نے کہا کہ' دستاویزات کی بنیاد پر مجھ سے تفتیش کی گئی۔ لیکن کچھ بھی غیر قانونی نہیں ملا۔' اس میمورنڈم میں سرنائک نے کہا کہ' کنگنا رناوت کچھ میدیا کے ذریعے غلط اور گمراہ کن خبریں پھیلارہی ہیں کہ میرے گھر میں ایک پاکستانی کریڈٹ کارڈ ملا ہے'۔

مزید پڑھیں:مہاراشٹر: مراٹھا ریزرویشن کے مطالبہ میں اضافہ

سرنائک نے اس تجویز کو قبول کرنے اور قانون سازی کی خلاف ورزی کمیٹی کو رپورٹ تیار کرنے اور اسے بھیجنے کی درخواست کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details