دوسال لاک ڈاؤن میں بے روزگاری کا سامنا کرنے کے بعد بیوپاریوں اور گاہک دونوں کیلئے یہ برس امیدوں سے بھر پور ہیں، مہاراشٹر میں کورونا وبا سے مکمل نجات کا اعلان کیا گیا اور ریاست کے عوام کو رمضان المبارک اور دیگر تہوار دھوم دھام سے منانے کی اجازت بھی دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی کھجور کی قیمتوں میں گراوٹ نے روزہ داروں کی خوشیوں کو دو بالا کردیا ہے۔
Decline in The Price Of Dates: کھجور کی قیمتوں میں گراوٹ - ETV BHARAT URDU
دو سال بعد مسلمان پورے تزک واحتشام سے رمضان کا اہتمام کررہے ہیں،بازار میں رونقیں لوٹ آئی ہیں۔ لوگ خوش ہیں کہ مہنگائی کے دورمیں انہیں کھجورمناسب دام میں دستیاب ہورہے ہیں۔Decline in The Price Of Dates
کھجور کے دام میں گراوٹ
ماہ رمضان میں کھجور کے بغیر افطاری کا تصور نہیں کیا جاتاہے ، لاک ڈاؤن کے بعد یہ پہلا موقع ہیکہ اورنگ آباد کی فروٹ مارکیٹ میں کھجور کے ہمہ اقسام موجود ہے، ایران، عراق، مدینہ اور خلیجی ملکوں سے کھجور کو درآمد کیا گیا ہے۔
اورنگ آباد شہر میں ایک سو روپئے سے لیکر دیڑھ ہزار روپئے فی کلو تک کھجور دستیاب ہیں۔جن میں عجوا، عنبر،قلمی ، براری، کیمیا، مبروم، اور صفوی قابل ذکر ہیں۔