دھولیہ اور مالیگاؤں اسمبلی حلقہ سے بی جے پی پارٹی کے منتخب موجودہ ایم پی ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو مکتوب بھیجا ہے جس میں انہوں نے مالیگاؤں سینٹرل علاقہ کو ریڈ زون قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس مکتوب میں سبھاش بھامرے نے اس جانب توجہ دلانے کی بھی کوشش کی ہے کہ ’’شہر میں جو کورونا وائرس پھیل رہا ہے اس کا تعلق دہلی تبلیغی جماعت مرکز حضرت نظام الدین سے ہے اور سو سے زائد تبلیغی جماعت کے افراد دہلی سے مالیگاؤں آئے تھے۔‘‘