اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممبئی: غیر قانونی تعمیرات کے دوران موت، بی ایم سی نے کارروائی شروع کی - ملزم جعفر مچھی اور ذیشان شمشی

16 برس کے محمد بلال کی موت ایک غیر قانونی عمارت کی تعمیر میں مزدوری کے دوران ہو گئی تھی۔ حالانکہ ممبئی کے سر جے جے مارگ پولیس تھانے نے ڈی کمپنی کے مفرور ملزم جعفر مچھی اور ذیشان شمشی کے خلاف غیر ارادتا قتل کا معاملہ درج کیا ہے۔

Death during illegal construction, BMC initiates action
غیر قانونی تعمیرات کے دوران موت، بی ایم سی نے کارروائی شروع کی

By

Published : May 24, 2021, 11:00 PM IST

ملزمین کا تعلق ڈی کمپنی سے ہونے کے سبب ملزمین کے اثر و رسوخ کے چلتے اب تک ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ معاملے میں اب ایک اور نیا موڈ سامنے آیا ہے۔ محکمہ بی ایم سی نے بھی اس غیر قانونی تعمیرات کو لیکر کاررواوئی شروع کی ہے۔

ویڈیو

محکمہ بی ایم سی کے ای وارڈ کے افسر مکرند دگدڈکھیر نے غیر قانونی تعمیرات کے لئے تشکیل کیے قانون ایم آر ٹی پی کے تحت ملزمین کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے لئے ملزمین نے جن رہائشیوں کے مکانات منہدم کئے ان کے پاس ضروری دستاویز موجود ہیں۔ اسلئے انہیں ان کے گھر مہیا کرائے جائینگے لیکن اس جگہ پر غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

11 مئی کو واٹر گلی میں اس غیر انونی کام کو ڈی کمپنی کے کارکنان ملزم جعفر مچھی اور ذیشان شمشی انجام دے رہے تھے اور اس میں بچوں سے مزدوری کرائی جا رہی تھی۔ انہیں بچوں میں 16 برس کا محمد بلال بھی شامل تھا، جس کی موت کرنٹ لگنے کے سبب ہو گئی تھی۔

ملزمین نے اسے ہسپتال لے جانے کے بجائے ایک سنسان گودام میں لے گئے تھے لیکن لوگوں کے شور شرابے کے بعد اسے جے جے اسپتال میں علاج کرنے کے لئے پہنچے لیکن تب تک بلال کی موت ہو چکی تھی۔ اب بلال کا اہل خانہ انصاف کا منتظر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details