اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھیونڈی میں زبردست آتشزدگی - لاکھوں روپے کے خام اور تیار مال خاکستر ہوگئے

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل صنعتی شہر بھیونڈی میں ایک موتی فیکڑی کی تین منزلہ عمارت میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں جانی نقصان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے لیکن لاکھوں روپے کے خام اور تیار مال خاکستر ہوگئے ہیں۔

بھیونڈی میں زبردست آتشزدگی
بھیونڈی میں زبردست آتشزدگی

By

Published : Jan 23, 2020, 4:53 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 3:12 AM IST

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھیونڈی شہر کے نارائن کمپاؤنڈ علاقے میں ایک تین منزلہ موتی فیکڑی میں آگ لگ گئی اور اس میں پلاسٹک اور کیمیکل ہونے کے سبب آگ تیزی سے پھیل گئی۔ اس فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور اپنی جان بچاکر بھاگنے میں کامیاب رہے۔

بھیونڈی میں زبردست آتشزدگی

اس حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں کے عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور گھنٹوں جدوجہد کر اس آتشزدگی پر قابو پایا مگر تب تک مذکورہ فیکٹری میں رکھا خام اور تیار مال خاکستر ہوچکا تھا۔ فلحال بھیونڈی پولیس ہونے والی آتشزدگی کے وجوہات کا پتہ لگا رہی ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 3:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details