سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی کا یہ منظر ملک کی صنعتی دارلحکومت ممبئی کا ہے۔ تین دن پہلے کوسٹ گارڈ، بھارتی بحریہ اور محکمہ موسمیات نے اس بات کے حوالے سے پشین گوئی بھی کی تھی۔ بحریہ عرب میں ایک خطرناک طوفان بڑی تیزی سے ساحلی علاقوں کو اپنی زد میں لیتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے
توکتے طوفان نے ممبئی میں پہنچایا کافی نقصان - etv bharat urdu
کل سے ممبئی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے جس کے سبب ممبئی کے متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔دکان، مکان اور دوسرے مقامات بھی اس طوفان کی زد میں آ چکے ہیں۔ لوگوں کو بھری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں ڈوب گئی ہیں۔ تیز ہواؤں کے سبب ممبئی سے متصل علاقے تھانے میں بڑی ہورڈنگ زمین پر گر گئی ہیں۔
سمندری طوفان نے ممبئی میں مچائی تباہی
کل سے ممبئی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔ اس کے سبب ممبئی کے متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ دکان، مکان اور دوسرے مقامات بھی اس طوفان کی زد میں آ چکے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کو بھری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں ڈوب گئی ہیں۔ تیز ہواؤں کے سبب ممبئی سے متصل علاقے تھانے میں بڑی ہورڈنگس زمین پر گر گئی ہیں۔
ممبئی کے پایدھونی، نل بازار اور گول دیول جیسے علاقوں میں بھی پانی جمع ہے۔ممبئی کی سہارا مارکیٹ، یارا مارکیٹ میں موجود دکانوں کی چھت بھی اس طوفان کی زد میں آگئی ہے، جس کی وجہ سے یہاں پر دکانداروں کی موبائل سب بارش کی نذر ہو گئی ہیں۔
ممبئی کے ڈومبیولی علاقے میں لوکل ٹرین کے وائر پر درخت گرنے کے سبب آگ لگ گئی ہے لیکن کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ممبئی پولیس، بی ایم سی اور محکمہ ماحولیات نے عوام سے اس بات کی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں، کار سے سفر کرنے سے گریز کریں ۔حالات بہتر ہونے کے بعد ہی لوگ باہر نکلیں۔