اردو

urdu

ETV Bharat / city

جماعت اسلامی ہند اور ایم ایس ایس کی جانب سے کووڈ کیئر سینٹر کا انعقاد - mumbai, maharashtra

جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر کی جانب سے میڈیکل سروس سوسائٹی (MSS) اور ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے كوویڈ کیئر سینٹر کا کامیاب افتتاح عمل میں آیا۔ کوویڈ کیئر سینٹر کا آغاز 24 مئی بوقت 4 بجے بمقام دائرۃ الفلاح ایجوکیشن سوسائٹی وی بی نگر بالمقابل ایل آئی جی کالونی کُرلا میں ہوا۔

Covid Care Center organized by Jamaat-e-Islami hind and MSS
جماعت اسلامی ہند اور ایم ایس ایس کی جانب سے کووڈ کیئر سینٹر کا انعقاد

By

Published : May 24, 2021, 10:59 PM IST

کووڈ کیئر سینٹر کا افتتاح امیرِ حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر جناب رضوان الرحمٰن خان صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ واضح رہے کہ آنے والے چند دنوں میں فار آل کووڈ کیئر سینٹر کے ذریعے جلد ہی آئسولیشن سینٹر کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ ملک میں بڑھتی جا رہی کووڈ مریضوں کی تعداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ ضروری محسوس ہوتا ہے کہ ایسے مراکز قائم کیے جا سکیں، جہاں کووڈ مریضوں کے لیے راحت رسانی کا کام کیا جائے۔ ساتھ ہی ساتھ جو مریض کوویڈ مرض سے لڑ کر نیگیٹیو ہو چکے، اُن کے لیے بھی پوسٹ کووڈ کی سہولت ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ لہٰذا فار آل کووڈ کیئر سینٹر کے ذریعے مفت فیور کلینک، مفت کوویڈ چیسٹ تھیراپی، مفت کوویڈ کونسلنگ، میڈیکل و کووڈ ہیلپ ڈیسک کی خدمات مہیّا کروائی جائے گی۔ اُمّید کی جاتی ہے کہ سینٹر کی جانب سے راحت رسانی کے اس کام کے ذریعے بڑے پیمانے پر پریشان حال لوگوں کی مدد کی جا سکے گی۔

ویڈیو

افتتاح کے دوران مہمانِ خصوصی کے طور پر جناب اشرف اعظمی (کارپوریٹر گریٹر ممبئی)، ڈاکٹر افروز (صدر، ایم ایس ایس کُرلا)،ڈاکٹر جاوید، ڈاکٹر امتیاز انصاری، ڈاکٹر نفیس،ڈاکٹر سلیم خان(معاون امیرِ حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹرا)، جناب اسلم غازی،عبدالکریم( گُڈوبھائی) صدر آل کُرلا کمیٹی،جناب صدیق قریشی ،عبد المتین پٹھان،ملند انّا کامبلے(سابق ایم ایل اے) وغیرہ اور دیگر عمائدین شہر شریک رہے۔ جماعت اسلامی ہند ممبئی اور اشتراک کرنے والے تمام اداروں کے اس اقدام کا تمام ہی مہمان و شرکا نے خیر مقدم کیا اور اس اہم کام کو وقت کی سب سے زیادہ اہم ضرورت بتایا اور حکومت کے لیے بہت بڑے تعاون سے تعبیر کیا۔

کووڈ کیئر سینٹر کا انعقاد

آخر میں جماعت اسلامی ہند ممبئی کے صدر جناب عبد الحسیب بھاٹکر نے فار آل کوویڈ کیئر سینٹر کی خدمات اور اس کی تفصیلات سے آگاہی کی جس میں تمام شعبوں کے کاموں اور اُن کے نظم کے متعلق معلومات فراہم کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details