برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق دھاراوی علاقے میں اتوار کے روز کووڈ 19 کے 26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ 19 سے دو افراد کی موت ہوئی ہے۔
دھاراوی میں کووڈ 19 سے مزید دو افراد کی موت - دھاراوی
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق دھاراوی علاقے میں اتوار کے روز کووڈ 19 کے 26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
covid 19
میونسپل انتظامیہ کے مطابق دھاراوی میں اب تک کووڈ 19 کے 859 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 29 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 222 افراد کو علاج کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق مہاراشٹر، ملک بھر میں کووڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ مہاراشٹر میں کووڈ 19 کے کل مریضوں کی تعداد 20228 ہوگئی ہے۔