اردو

urdu

ETV Bharat / city

'میڈیا کے نمائندوں کی بھی کووڈ 19 کی جانچ کی جائے' - میڈیا

مہاراشٹر کے وزیر تجارت سبھاش دیسائی نے ممبئی کے میونسپل کمشنر پروین پردیسی کو میڈیا سے وابستہ افراد کی کووڈ 19 کی جانچ کرانے کی ہدایت دی ہے۔

covid 19
covid 19

By

Published : Apr 13, 2020, 9:31 PM IST

ممبئی میں ایک مشہور نیوز چینل کے صحافی کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت آنے پر ان کے ساتھ کام کرنے والے دیگر میڈیا کے نمائندوں کو کورونا انفیکشن کا خظرہ بتایا جا رہا ہے۔ اس معلومات کے ملنے پر وزیر تجارت سبھاش دیسائی نے ممبئی کارپوریشن کے کمشنر پروین پردیسی سے رابطہ کرتے ہوئے تمام ہی میڈیا سے جڑے افراد کی کورونا وائرس سے انفیکشن کی جانچ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا کے نمائندے رات دن کام کرتے ہوئے عوام تک خبریں پہنچانے کا کام کررہے ہیں۔ ان کا یہ کام کافی پر خطر بھی ہے۔ اسلئے انہیں مشورہ دیتے ہوئے وزیر تجارت سبھاش دیسائی نے کہا کہ 'بے شک آپ تمام ان حالات میں اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے کام کر رہے ہیں مگر اپنے کام کے دوران اپنی صحت کا بھی دھیان رکھیں۔ بے شک انہیں ہر جگہ پہنچ کر خبریں مہیا کرنا ضروری ہے، اس لئے ضروری ہے کہ آپ بیمار نہ ہوں اس کا بھی احتیاط کریں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے محکمہ اطلاعات و نشریات کے زیر اثر کام کرنے والے تمام ہی میڈیا کے لوگوں کی جانچ کی منصوبہ بندی کرنے کے احکامات بھی محکمہ اطلاعات و نشریات کے ڈائریکٹر کو دیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details