اسٹیٹ ایکسائز ڈپارٹمنٹ، پونے کے ایس پی سنتوش زگڑے نے بتایا کہ لاک ڈاون کے دوران صرف ضروری خدمات مہیا کرانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن ہمیں اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ لوگوں ضروری خدمات کے نام پر غیر قانونی طریقے سے شراب سپلائی کر رہے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے اپنی گاڑیوں پر ایمرجنسی سروسز کا پوسٹر بھی لگایا ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نو افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ دو ہزار لیٹر شراب ضائع کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تیس ہزار لیٹر شراب بنانے کے لیے استعمال ہونے والا سامان ضبط کیا گیا ہے۔