ریاستی حکومت نے ان عقیدت مندوں کو مرکز اور مختلف ریاستی انتظامیہ سے اجازت حاصل کرنے کے بعد ان کی ریاست روانہ کیا۔
لیکن ناندیڑ سے پنجاب پہنچنے والے تقریباً 400 عقیدت مندوں کی کووڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ نیز ان کو چھوڑ کر آنے والے ڈرائیورز کی بھی جانچ کی گئی، ان میں سے اب تک پانچ ڈرائیورز کی کووڈ 19 کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد سے مہاراشٹر اور پنجاب کی حکومت کے مابین الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب کے وزیر صحت بلویر سنگھ نے کہا کہ 'ناندیڑ سے آنے والے عقیدت مندوں کی محض جانچ کی گئی لیکن مہاراشٹر حکومت نے ان کی کووڈ 19 کی جانچ نہیں کی جس کی وجہ سے پنجاب حکومت ناراض ہے۔'