ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق منگل کے روز 26 افراد کی کووڈ 19 سے موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ممبئی میں کووڈ 19 سے مرنے والوں کی کل تعداد 387 ہوگئی ہے۔
ممبئی میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافہ - ممبئی
ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کووڈ 19 کے 635 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں کووڈ 19 کے مریضوں کی کل تعداد 9758 ہوگئی ہے۔
![ممبئی میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7076712-721-7076712-1588698389335.jpg)
covid 19
ممبئی پولیس نے کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے شہر میں 17 مئی تک سیکشن 144 نافذ کر دیا ہے جس کے مطابق کسی بھی جگہ پر چار یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔
پولیس نے کہا کہ 'غیر ضروری خدمات پر رات میں آٹھ بجے سے صبح میں سات بجے تک پابندی ہے۔'