ملک میں کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے ریکارڈ 20,800 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد سنیچر کی رات بڑھ کر 8.84 لاکھ کے قریب پہنچ گئی لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ اس کے ساتھ ہی فعال معاملات بھی نو ہزار چھ سو سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
ریاست میں اس دوران نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہوئے لوگوں کی تعداد میں بھی کمی درج کی گئی اور اس دوران 10,801مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے سے انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 6.36 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک 8,83,862 لوگ اس وبا کی زد میں آئے ہیں اور 312 مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26,276ہوگئی ہے۔