اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاراشٹر: کورونا کے سرگرم معاملے تقریبا 2.44 لاکھ - مہلک وبا

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وباسے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 131 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد تقریبا9.44 لاکھ ہوگئی ہے ساتھ ہی سرگرم معاملوں میں بھی 6 ہزار 500 کا اضافہ درج کیا گیا۔

corona Virus today report in Maharashtra
مہاراشٹر: کورونا کے سرگرم معاملے تقریبا 2.44 لاکھ

By

Published : Sep 9, 2020, 4:15 AM IST

ریاست مہاراشٹر میں پیر کے روز 16 ہزار 429 نئے معاملے سامنے آئے تھے، لیکن اس سے پہلے مسلسل دوسرے دن اتوار کو 23 ہزار 350 کوروناکے نئے معاملے سامنے آئے تھے جو اب تک کے سب سے زیادہ معاملے ہیں۔ سنیچرکو بھی 20 ہزار 800 نئے معاملے آئے تھے۔

ریاست میں اس دوران نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب ہوئے لوگوں کی تعداد میں بھی کمی درج کی گئی اور اس دوران 13 ہزار 234 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6.72 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک 9 لاکھ 43 ہزار 772 لوگ اس مہلک وبا کی زد میں آئے ہیں اور مزید 380 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہزار 407 ہوگئی ہے۔ ریاست میں صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 556 ہوگئی ہے۔

ریاست میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح آج کم ہوکر 71.26 فیصد پر آگئی جو پیرکو 71.38 فیصد تھی جبکہ مریضوں کی اموات کی شرح 2.90 فیصد رہ گئی ہے۔

ریاست میں آج 6 ہزار 512 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد آج 2 لاکھ 43 ہزار 446 ہوگئی ہے جو پیر کو 2 لاکھ 36 ہزار 934 تھی۔ سبھی مریضوں کا مختلف ہسپتالوں اور کووڈ سینٹروں میں علاج کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:

مہاراشٹر: کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی موت

واضح رہے کہ پورے ملک میں ریاست مہاراشٹر کورونا انفیکشن اور موت کے معاملے میں پہلے مقام پر ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ سرگرم معاملے بھی اسی ریاست میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details