اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھیونڈی: کانگریس کے اٹھارہ کارپوریٹرز پر کارروائی کی ہدایت - اٹھارہ کارپوریٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا ہے

بھیونڈی میونسپل کارپوریشن میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں کونارک وکاس اگھاڑی اور بی جے پی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے اور کانگریس ۔ شیوسینا اتحاد کے امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ای ٹی وی بھارت
کانگریس کے اٹھارہ کارپوریٹرز پر کارروائی کی ہدایت

By

Published : Dec 5, 2019, 11:25 PM IST

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی نے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے میئر الیکشن میں پارٹی کے امیدوار کے خلاف ووٹنگ کرنے والے اٹھارہ کارپوریٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا ہے۔

ایم پی سی سی نے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن میں پارٹی کے ہاؤس لیڈر کو ان کارپوریٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اس طرح کی خبر ہے کہ میئر کے الیکشن میں کانگریس کے اٹھارہ کارپوریٹرز نے بی جے پی حمایت یافتہ امیدوار کے حق میں ووٹ دیا۔

مزید پڑھیں: بھیونڈی کارپوریشن میں کانگریس اور شیوسینا کو دھچکا

بھیونڈی میونسپل کارپوریشن میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں کونارک وکاس اگھاڑی اور بی جے پی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے اور کانگریس ۔ شیوسینا اتحاد کے امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details