اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادھو ٹھاکرے کے بیان پر ابو عاصم اعظمی کا شدید رد عمل - mumbai, maharashtra

رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بابری مسجد کو لیکر جو بیان دیا ہے یہ کامن مینیمم پروگرام کے تحت ٹھیک نہیں ہے۔ اس لیے حکومت میں شامل مسلم وزراء کو اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

Coalition party angry over statement on Babri mosque demolition
بابری مسجد انہدام پر دیے بیان سے اتحادی پارٹی ناراض

By

Published : Mar 4, 2021, 1:30 PM IST

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے شیو سینا میں شامل تمام مسلم وزراء پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں شامل مسلم وزراء سی اے اے اور این آر سی کو بھول چکے ہیں۔ اُنہیں شرم آنی چاہئے۔

ابو عاصم اعظمی نے پوچھا کہ مسلم ریزرویشن کب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسلم وزراء سی اے اے اور این آر سی کو بھی بھول چکے ہیں۔ انہوں نے اس تعلق سے شرد پوار کو ایک خط لکھنے کی بات کہی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ودھان سبھا میں کہا تھا کہ مرکزی حکومت نے ساورکر کو بھارت رتن کیوں نہیں دیا؟ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بی جے پی کو اپنی سابق اتحادی جماعت شیوسینا کو ہندوتوا کا 'پاٹھ' یعنی سبق نہیں پڑھانا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details