ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ڈومبیولی کے ڈی سی ایچ سی اور سویب ٹیسٹنگ سینٹر کا آن لائن افتتاح کیا ہے، اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ علاج سے متعلق تمام سہولیات عوام تک پہنچے یہی ان کی اولین ترجیح ہے۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے افتتاحی تقریب کے دوران ان لائن خطاب میں کہاکہ کورونا کے علاج سے متعلق تمام سہولیات عوام تک پہنچے یہی انکی اولین ترجیح ہے، کورونا متاثر مریضوں کی تعداد میں ہونے والے تشویشناک اضافہ پر قابو پانے کے لیے اعلیٰ درجہ کی طبی سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے، ساتھ ہی کورونا ٹریسنگ کی صلاحیت میں اضافہ کرنے پر انہوں زور دیتے ہوئے کہاکہ صرف بیڈ اور دواؤں سے متاثر مریضوں کی تعداد کم نہیں ہونے والی ہے، اس کے لیے جدید ترین سہولیات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے، قرنطینہ سینٹر میں سہولیات کا فقدان نہ ہو اس بات کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے مریضوں میں خوف کے ماحول قائم نہ ہونے اس کے لیے قرنطینہ سینٹر میں ماہرین نفسیات کی تقرری کرنی ہوگی۔