مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اودھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر کی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کووڈ قوانین پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کووڈ قوانین پر عمل نہ کرنے پر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی بات کہی۔
ممبئی: کووڈ قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت
قوانین پر عمل نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی بات کہی ہے۔
دوسری جانب ممبئی پولیس نے بھی کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف آج سے کارروائی تیز کر دی ہے حالانکہ اس کارروائی کے لئے پہلے سے محکمہ بی ایم سے کے ملازمین تعینات ہیں لیکن اب بی ایم سی کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس بھی ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔
وزیر نگران اسلم شیخ نے بھی ریاست کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وباء کے بڑھتے خطرے کو سنجیدگی سے لیں، انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو حکومت کی یہ مجبوری ہوگی کی وہ عوام کی اور ریاست کی فلاح بہبود کے لئے لاک ڈاؤن جیسے سخت قدم اٹھائے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ممبئی شہر میں کرونا کے 971 معاملے سامنے آئے جبکہ 7 لوگوں کی موت کی جانکاری سامنے آئی ہے جبکہ ممبئی میں اب تک کورونا کی وجہ سے 11 ہزار 733 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس دوران کورونا پر قابو پانے کے لئے محکمہ بی ایم سی 78 جھوپڑ پٹی والے علاقوں میں ایک ساتھ 4 عمارتوں کو سیل کر دیا ہے۔