اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممبئی: ٹریفک کانسٹبل کے ساتھ جھڑپ، ملزمین حراست میں

ممبئی میں سرِ راہ ایک ٹریفک کانسٹبل کو زدوکوب کرنا ایک خاتون کو اس وقت مہنگا پڑگیا جب پولیس نے اس کے ساتھی اور اسے دونوں کو گرفتار کرکے سرکاری کام میں مداخلت اور سرکاری اہلکار کے ساتھ مار پیٹ کی پاداش میں مقدمہ درج کرکے حوالات بھیج دیا۔

Clash with traffic constable
ٹریفک کانسٹبل کے ساتھ جھڑپ ملزمین حراست میں

By

Published : Oct 26, 2020, 6:15 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ایل ٹی مارگ پولیس اسٹیشن کی حدود میں کاٹن ایکسچینج شاہراہ پر ٹریفک کانسٹبل ایکناتھ سری رنگ اپنی خدمات انجام دے رہے تھے تبھی بغیر ہیلمٹ لگائے جا رہی ایک سواری کو کانسٹبل نے روک لیا جس کے بعد موٹر سائیکل پر سوار خاتون کانسٹبل سے ناراض ہو کر ان سے تکرار کرنے لگیں۔ تکرار نے رفتہ رفتہ دونوں کے مابین لڑائی کی شکل اختیار کرلی۔ خاتون نے کانسٹبل کا گریبان پکڑ کر کانسٹبل پر یہ الزام لگایاکہ اس نے خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی او انہیں گالیاں بھی دیں۔ اس معاملے کے سبب خاتون پولیس اہلکار نے خاتون اور اس کے ساتھ نوجوان کو پکڑ کر پولیس اسٹیشن لے گئیں۔

ٹریفک کانسٹبل کے ساتھ جھڑپ ملزمین حراست میں

مزید پڑھیں:

'مہاراشٹر حکومت مستحکم ہے'

اطلاعات کے مطابق ایل ٹی مارگ پولیس نے ملزمہ سداویکا رما کانت تیواری اور اس کے ساتھی محسن خان کو گرفتار کر کے حوالات پہنچا دیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے ملزم محسن کو ہیلمٹ نہ ہونے کے سبب روکا تھا جس کے بعد ہی یہ معاملہ شروع ہوا اور اس نے سنگین صورت اختیار کر لی۔ملزمین کے خلاف پولیس نے مزید دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details