ساڑھے پانچ برس کے دھیر راج کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں اسپاینل مسکلر اسٹروفی نام کی بیماری کے اعلاج کے لئے ایڈمٹ کیا گیا تھا۔ اعلاج کرنے والے ڈاکٹر نے کہا کہ انجیکشن لگنے کے بعد دھیر راج کی طبیعت اب ٹھیک ہے اور جلد ہی اسے ڈسچارج کر دیا جائیگا۔
ایک پرانی بیماری سے جوجھ رہے گجرات کے پانچ مہینے کے بچے کو سوئیزرلیند سے 16 کروڑ روپے کا زولگنسما نام کا انجیکشن دیا گیا ہے۔ اب یہ بچہ پوری طرح سے صحت یاب ہو چکا ہے۔ جلد ہی اسے ڈسچارج کیا جائے گا۔
دھیر کا تعلق گجرات کے شہر احمدآباد سے ہے۔ پیدا ہونے کے بعد دھیر کے والدین کو یہ محسوس ہوا کہ دھیر کا ہاتھ پیر کام نہیں کر رہا جس کے بعد انہوں نے جانچ کرائی۔ جانچ رپورٹ میں دھیر کی بیماری کا خلا صہ ہوا۔ اس بیمار کے علاج کے لئے 16 کروڑ روپے کے انجیکشن کی ضرورت تھی۔ دھیر کے والد راجدیپ سنگھ راٹھور نے سوشل سائٹس پر اس کی اپیل کی اور عوام سے مالی تعاون کی درخواست کی۔