اردو

urdu

ETV Bharat / city

بادشاہ خان ہسپتال کا نام تبدیل کرنا نا قابل برداشت: نواب ملک - اردو نیوز مہاراشٹر

بادشاہ خان ہسپتال کا نام ہریانہ حکومت نے تبدیل کر دیا ہے۔ اس معاملے پر مہاراشٹر کے ریاستی وزیر نواب ملک نے کہا کہ، 'سرحدی گاندھی جنہیں بھارت رتن سے نوازا گیا ہے، ان کے حوالے سے جو حالات ایک ماہ سے بنے ہوئے ہیں، وہ نا قبل برداشت ہیں۔'

nawab malik
نواب ملک

By

Published : Feb 6, 2021, 8:53 PM IST

نواب ملک نے کہا کہ، 'ایک گاندھی وادی کا نام بدلا جا رہا ہے اس سے زیادہ غلط بات اور کیا ہو سکتی ہے؟

دیکھیں ویڈیو

اس بات کو لیکر پورے ملک میں ایک اندولن چلایا جائے گا۔ حکومت کو اسے پہلے اسی نام سے منسوب کرنا چاہئے، جو تھا۔'

نواب ملک نے کہا کہ، 'خان عبد الغفار خان مجاہد آزادی اور عدم تشدد اور گاندھی جی کے اصولوں کے علمبردار تھے۔'

نواب ملک نے یہ بات اس وقت کہی جب ممبئی کے وائی بی چوہان سنٹر میں مجاہد آزادی خان عبد الغفار خان کی شخصیت پر لوگ اپنے تاثرات پیش کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:

اورنگ آباد میں مراٹھا ریزرویشن کے معاملے پر احتجاج

حال ہی میں ہریانہ حکومت نے سرکاری اسپتال بادشاہ خان کا نام بدل کر شری اٹل بہاری ہسپتال رکھ دیا ہے، جس کو لیکر پورے ملک میں حکومت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details