وادھون برادران کو گرفتار کرنے کی کارروائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے 22 اپریل کو کہا تھا کہ ریاستی پولیس، سی بی آئی اور ای ڈی کو خط لکھیں کہ کپل وادھون اور دھیرج وادھون کی ان کے اہل خانہ کے ساتھ قرنطینہ کی مدت مکمل ہوگئی ہے اور انہیں چھٹی دے دی جائے گی لہذا یہ ایجنسیاں ان کے خلاف ضروری کارروائی کر سکتی ہیں۔
وادھون برادران، دیوان ہاوسنگ فائنانس لمیٹیڈ (ڈی ایچ ایف ایل) اور یس بینک کے کروڑوں روپے کے بدعنوانی معاملے میں ملزم ہیں۔
ملک بھر میں لاک ڈاون کے نفاذ کے دوران وادھون فیملی نے کھنڈالا سے مہابلیشور کا سفر کیا تھا جس کے بعد مقامی پولیس نے انہیں کورنٹائن کیا تھا۔
واضح رہے کہ یس بینک کے پروموٹر رانا کپور اور دیگر منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کے سلسلے میں گزشتہ مہینے ڈی ایچ ایف ایل کے پروموٹرز کپل اور دھیریج، ای ڈی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے تھے۔