اردو

urdu

ETV Bharat / city

خاتون ویٹرنری ڈاکٹر کے لیے کینڈل مارچ

صنعتی شہر بھیونڈی میں حیدرآباد کی خاتون ڈاکٹر کی اجتماعی آبروریزی اور قتل کیے جانے کے خلاف کینڈل مارچ نکال کر خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

candle-march-for-a-vetenirary-docter-in-bhivandi
خاتون ویٹرنری ڈاکٹر کے لیے کینڈل مارچ

By

Published : Dec 2, 2019, 3:56 AM IST

حیدرآباد میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی آبروریزی اور قتل کی واردات کے خلاف بھیونڈی شہر میں ایک مقامی تنظیم نے دیر رات کینڈل مارچ نکال کر خاموش احتجاج کرتے ہوئے ملزمین کو جلد از جلد پھانسی کی سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔

خاتون ویٹرنری ڈاکٹر کے لیے کینڈل مارچ

واضح رہے کہ ریاست آندھراپردیش کے شہر حیدرآباد میں گزشتہ جمعرات کو ایک ویٹرنری خاتون ڈاکٹر کی اجتماعی آبروریزی کے بعد جلا کر قتل کردیا گیا تھا۔

خیر ملت فاونڈیشن نامی تنظیم نے اس واردات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کینڈل مارچ نکالا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واردات میں ملوث تمام ملزمین کو فوراً پھانسی کی سزا دی جائے۔

دیر رات نکلنے والا یہ احتجاجی کینڈل مارچ بھیونڈی شہر کے کنھنڈوپاڑہ روڑ واقع فرید آرکیڈ سے ہوتے ہوئے مختلف مقامات سے گزرتا ہوا انصار محلہ چوک پر اختتام پذیر ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details