اردو

urdu

مہاراشٹر: سینکڑوں امیدواروں کے خلاف مجرمانہ مقدمات

By

Published : Oct 18, 2019, 8:24 PM IST

Updated : Oct 18, 2019, 8:50 PM IST

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں قسمت آزما رہے امیدواروں میں جہاں سینکڑوں کروڑ پتی ہیں وہیں 916 کے خلاف مجرمانہ معاملات درج ہیں۔

مجرمانہ بیک گراونڈ

ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر) نے انتخابی میدان میں اترے 3112 امیدواروں کے حلف ناموں کا جائزہ لینے کے بعد پایا کہ ان میں سے 916 کے خلاف مجرمانہ معاملات درج ہیں۔

ریاستی اسمبلی کے سابقہ انتخاب میں 2336 امیدواروں کے حلف ناموں کا تجزیہ کیا گیا تھا جن میں سے 978 نے اپنے مجرمانہ معاملات کی جانکاری دی تھی۔

اس بار الیکشن لڑنے والے تقریبا ّ600 یعنی 19 فیصد امیدواروں پر سنگین جرائم کے معاملات درج ہیں۔ 2014کے الیکشن میں ایسے امیدواروں کی تعداد 23 فیصد تھی۔

پارٹی کے لحاظ سے بی جے پی کے 36 فیصد، کانگریس کے 30 فیصد، شیو سینا کے 48 فیصد، این سی پی کے 35 فیصد، مہاراشٹر نو نرمان کے 34 فیصد امیدواروں کے خلاف سنگین جرائم کے الزامات ہیں۔

مہاراشٹر میں الیکشن لڑنے والے امیدواروں میں سے 1007کروڑ پتی ہیں۔ پچھلے الیکشن میں 1095کروڑ پتی امیدواروں نے قسمت آزمایا تھا۔ کروڑپتی امیدواروں میں سب سے زیادہ 155 بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں۔ کانگریس کے 147، شیو سینا کے 116، این سی پی کے 101 اور مہاراشٹر نو نرمان سینا کے 52 امیدوار کروڑپتی ہیں۔

Last Updated : Oct 18, 2019, 8:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details