برہن ممبائی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ (بی ای ایس ٹی) نے اتوار کے روز بتایا کہ پیر سے ممبئی میں لوکل بس سروس دوبارہ شروع ہوگی۔
یہ فیصلہ 5 ویں مرحلے کے انلاک کے بعد کیا گیا ہے جو اس وقت مہاراشٹر کے دارالحکومت میں زیر عمل ہے۔
بیسٹ کے مطابق"مسافروں کی تعداد کسی بھی بس میں نشستوں کی کل تعداد سے زیادہ نہیں ہوگی اور چہرے کا ماسک پہننا لازمی ہوگا۔"
ریسٹورنٹ ، غیر ضروری اشیاء فروخت کرنے والی دکانیں ، اور عوامی مقامات ممبئی میں پیر سے دوبارہ کھولنے کے لئے تیار ہیں لیکن مال ، تھیٹرز اور ملٹی پلیکس بند رہیں گے۔
برہن ممبائی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے جاری کردہ نئے رہنما خطوط کے مطابق ، "ویک ڈیز میں دن کے 4 بجے تک کھانے کےلیے50 فیصد گنجائش کےساتھ ریسٹورینٹز چلیں گی۔